کراچی کی ٹک ٹاکر لڑکی نے لاڑکانہ کے نوجوان سے پسند کی شادی کرلی

کراچی(این این آئی) کراچی بلدیہ کی ٹک ٹاکر لڑکی نے لاڑکانہ کے نوجوان سے پسند کی شادی کرلی، بلدیہ ٹائو ن کراچی کی مرزا رباب نور نے لاڑکانہ کے سرھیہ پدھر کے علاقے کے محمد پریل سے شادی کرلی۔ ٹک ٹاکر مرزا رباب اور پریل تحفظ کے پریس کلب پہنچ گئے۔مرزا رباب نور کے مطابق ٹک ٹاک پر وڈیوز دیکھنے کے بعد پریل سے پیار ہوا، ٹک ٹاک پھر انسٹاگرام اور آخر میں ہم نے واٹس اپ پر رابطہ کیا جس سے ہم میں پیار ہوا ۔والدین کی جانب سے انکار پر خیرپور کی عدالت میں پیار کی شادی کی

ہے، شادی کی اطلاع پر میرے والد مرزا ستار بیگ اور چچا گھر سے قیمتی سامان چرانے کا الزام لگارہے ہیں،مرزا رباب نور نے آئی جی سندھ و دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ والد اور چچا سے جان کا خطرہ ہے تحفظ دلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں