واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ صحت (ایف ڈی اے) نے مصنوعی اینٹی باڈیز والی ایک دوا کی منظوری دے دی ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹرا زینیکا کی طرف سے تیار کردہ کورونا وائرس انفیکشن سے محفوظ رکھنے والی گولیوں کی ہنگامی سطح پر منظوری دی گئی ہے۔ تاہم ایف ڈی اے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوا ویکیسن کی متبادل نہیں ہے۔ یہ دوا صرف ان لوگوں کو استعمال کرنی چاہیے، جن کا مدافعتی نظام کمزور ہے یا پھر ان لوگوں کو جو طبی وجوہات کی بنا پر ویکسین نہیں لگوا سکتے۔ کئی افراد میں ویکیسن سے شدید الرجک ردعمل ظاہر ہوتا ہے۔