چپڑاسی کی خالی اسامی پر 3700پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز نے اپلائی کردیا 50ہزار گریجوایٹس ، 28ہزار پوسٹ گریجوایٹس بھی اپلائی کرنے سے پیچھے نہ ہٹے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں چپڑاسی کی پوسٹ پر پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز نے اپلائی کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یو پی کے پولیس ڈپارٹمنٹ میں چپڑاسی کی خالی آسامیوں کی بھرتی کا اشتہار دیا گیا جس کے لیے اہلیت کا معیارپانچویں جماعت تک پڑھائی اور سائیکل چلانا آتا ہو رکھا گیا تھا۔مگر جب ملازمت حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع ہونے لگیں تو کل نوے ہزار افراد نے چپڑاسی کی جاب پر اپلائی کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ان اپلائی کرنے والوں میں 3700پی ایچ ڈی اسکالرز نے چپڑاسی کی نوکری کے لیے اپلائی کیا جبکہ 50ہزار گریجوایٹس اور

28ہزار پوسٹ گریجوایٹ شامل تھے۔اگرچہ محکمہ نے اوور کوالیفائیڈ حضرات کو اس ملازمت کی لسٹ سے باہر کر دیا مگر یہ ایک حیران کن بات تھی کہ بیروزگاری کی ریشو کس حد تک بڑھ چکی ہے کہ چپڑاسی کی ملازمت کے لیے بھی پی ایچ ڈی ہولڈر افراد ترس رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں بیروزگاری کی شرح انتہائی زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں