ملزم حیدر علی اور لڑکی کی کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں وہ نکاح نامے پر دستخط کر رہے ہیں اور ایک ویڈیو میں ایک دوسرے کو کیک بھی کھلا رہے ہیں۔پولیس تفتیش میں انکشاف
لاہور (کرائم ڈیسک) : لاہور کے علاقے سندر میں لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں نیا موڑ آ گیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بتایا گیا کہ سندر کے علاقے میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ پڑوسی کے گھر کمپیوٹر سیکھنے جاتی تھی جہاں ملزم حیدر نے دوساتھیوں کے ساتھ پہلے اغوا کیا اور پھر ملزمان اسے ایک نامعلوم جگہ پر لے گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں بتایا گیا کہ حیدر نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی اور خالی دستاویز پر سائن کروا لیے۔بعدازاں پولیس نے طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے نوٹس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کے ملزم کے خلاف کارروائی کی اور ملزم ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا ۔
ایس پی انوسٹی گیشن صدر کے مطابق ملزم نے طالبہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا،حیدر علی طالبہ کا ہمسایہ ہے اور اسے کمپیوٹر سکھاتاہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے عدالت میں پیش کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ تاہم اب اس کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ کیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم حیدر علی نے لڑکی سے نکاح کر رکھا ہے۔
حیدر علی اور لڑکی کی کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں وہ نکاح نامے پر دستخط کر رہے ہیں اور ایک ویڈیو میں ایک دوسرے کو کیک بھی کھلا رہے ہیں۔دوسری جانب وفاقی دارلحکومت میں پندرہ سالہ لڑکے کو سکول سے اغوا کر کے ویرانے میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،تھانہ شالیمار کو شہری ظہور احمد نے درخواست دی کہ ان کا بیٹا گزشتہ روز سکول گیا مگر واپس نہ آیا اور دیر ہوئی تو تشویش لاحق ہوئی اور بیٹے کی تلاش شروع کردی ،تاہم شام کو بیٹا روتا ہوا گھر واپس آیا اور انہوں نے بتایا کہ ملزمان حسنین ،فیضان ،تنویر ملک نے اسلحہ کی نوک پر سکول سے اغوا کیا اور آبادی مہرہ لے جاکرزیادتی کا نشانہ بنایا اور وہاں دو نامعلوم ملزمان اور بھی تھے،درخواست گزار نے کہا ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے اور دھمکی دی اگر کسی کو بتایا تو وہ انکی ویڈیوز وائرل کر دیں گے ،پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔