بیجنگ(سپورٹس ڈیسک) چین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا کو اپنے غلط فیصلوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ان تینوں ممالک نے آئندہ برس فروری میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں حکومتی وفود نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چین کا سفارتی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں امریکا کی طرف سے شروع کی گئی تھی۔ تاہم ان ممالک کے کھلاڑی ونٹر اولمپکس میں شرکت کے لیے چین پہنچیں گے۔ سفارتی بائیکاٹ کی اس مہم میں امریکا کے اتحادی مزید ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔