ثانیہ مرزا کا بھارتی جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر شدید افسردگی کا اظہار

دبئی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھارتی جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر شدید افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت، اٴْن کی اہلیہ اور دیگر مسافروں کی ہلاکت کی خبر سٴْن کر شدید دٴْکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں سوار بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں