39

ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی غائب شہری اوپن مارکیٹ سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی غائب ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے ہی ملک میں چینی کی قلت شدید ہوگئی ہے، اور ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلتکے باعث گزشتہ 2 روز سے چینی غائب ہے، اور شہری اوپن مارکیٹ سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر کررکھی ہے۔ ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز

سے چینی کی قلت ہے، یوٹیلٹی اسٹورز حکام کو آئندہ 7 روز تک چینی نہ ہونے کا بتایا گیا ۔دوسری جانب ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لودھی کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوتی ہے اس لیے خریداروں کی زیادتی کے باعث چند اسٹورز پر کمی ہو جاتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر ممکن کام کر رہی ہے، اور پیر کے روز تک چینی اسٹورز پر پہنچ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں