سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ارباز خان اور ملائیکا اروڑا کے بیٹے ارحان خان نے مجھے ایک بار لاتوں سے مارا تھا۔
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے کردار ’چلبل پانڈے‘ سے کون واقف نہیں جس نے فلم کے تمام سیکوئل میں ایک دبنگ پولیس افسر کا کردار ادا کیا جو برائی کے خلاف جنگ کرتا دکھائی دیتا ہے اور فلم میں وہ اپنے سوتیلے بھائی ’مکھی‘ کا کردار ادا کرنے والے ارباز خان کو بھی مارتے ہیں۔
سلمان خان نے انکشاف کیا ہے فلم کی شوٹنگ کے دوران جب میں اور ارباز خان لڑرہے ہوتے ہیں تو اس دوران میں ارباز خان کو مارتا ہوں اور جیسے ہی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوتی ہے تو ارباز خان کا بیٹا ارحان خان (جو اس وقت صرف 8 سال کا تھا)، میری طرف آتا ہے اور مجھے مارنے لگ جاتا ہے جس پر میں نے پوچھا کیا ہوا بیٹا ؟
ارحان خان نے جواب دیا کہ آپ نے میرے پاپا کو کتنی بری طریقے سے مارا جس پر پہلے میں تو ہنسا اور پھر اسے گلے لگالیا، تھوڑی دیر بعد میں نے ارباز خان کو بلاکر اسے بھی گلے لگایا اور ارحان خان کو سمجھایا کہ ہم حقیقیت میں نہیں لڑرہے تھے بلکہ یہ فلم کی شوٹنگ کا حصہ تھا اور پھر اس کے سامنے پورا سین دوبارہ دہرایا جس سے اسے سمجھ آگیا۔
واضح رہے سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ کے اب تک دو سیکیوئل بن چکے ہیں جس میں ان کے ساتھ ارباز خان اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ دبنگ تھری میں سلو میاں نے سائی منجریکر کو بھی بالی ووڈ میں متعارف کروایا تھا۔