لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور پاک فوج کے سپہ سالار نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں بتایا گیا کہ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔