بھارت کا زمین سے فضا میں عمودی سمت مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

نئی دہلی: (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے زمین سے فضا میں عمودی سمت مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوی کیلئے تیار کردہ میزائل کا تجربہ اوڑیسہ کے ساحل کے قریب چندی پور کی ٹیسٹ رینج میں کیا گیا، بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق یہ میزائل 15 کلومیٹر کی حدود میں انتہائی قریب آ جانے والے ٹارگٹ کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

بھارتی نیوی کا یہ شارٹ رینج میزائل زمین سے فضا میں عمودی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فائبر آپٹک جیروسکوپ کے ساتھ ساتھ تھرمل فیز ایکٹو راڈار سسٹم پر مشتمل ہے۔ میزائل کی اس سے قبل رواں فروری میں بھی آزمائش کی گئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں