امریکا کی طرف سے نام نہاد سمٹ فار ڈیموکریسی کا انعقاد دنیا کے دیگر ممالک پر دباؤ ڈالنے کا بہانہ ہے، سری لنکا چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن

کولمبو(انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن تنظیم (ایس ایل سی ایف اے)نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے نام نہاد سمٹ فار ڈیموکریسی کا انعقاد دنیا کے دیگر ممالک پر دباؤ ڈالنے کا بہانہ ہے۔
ایس ایل سی ایف اے کے صدر آنندا گونٹی لیکے نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو شروع ہونے والی سربراہی کانفرنس سری لنکا اور چین دونوں کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ا مریکا اور اس کے اتحادیوں کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے کیونکہ امریکا نے ان اقدار کوملکوں میں بیرونی مداخلت کو جواز فراہم کرنے، جمہوری طور پر منتخب رہنماؤں کا تختہ الٹنے اور لاکھوں لوگوں کو مصائب و آلام میں مبتلا کرنے کے لیے استعمال کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں