کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان گھر کی دہلیز پر کھڑے شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔
کراچی میں بے قابو ڈکیتوں کے ہاتھوں گھر کی دہلیز پر شہری لٹ گیا۔ فیڈرل بی ایریا میں گذشتہ روز ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی، فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان واردات کرتے ہوئے واضح نظر آ رہے ہیں، ملزمان شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہو گئے۔
لٹنے والا شہری بے بسی سے جاتے ہوئے ملزمان کو دیکھتا رہا، واردات کے حوالے سے پولیس کو اطلاع موصول ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہوسکی۔