اسلام آباد (کرائم ڈیسک) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے منگل کے روز مارگلہ ٹاؤن سے ملحقہ پونا فقیراں میں بروقت کارروائی کرکے سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق اس آپریشن کے دوران 2 مویشیوں کے باڑے، 3کمرے، 1چاردیواری اور ایک بنیاد جو کہ تقریباً 5 کنال اراضی پر تعمیر ہو رہی تھی کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی نفری بھی سی ڈی اے کے اہلکاروں کی معاونت کے لئے موجود تھی۔ اس آپریشن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 کنال سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروالی گئی اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہی