لاہور: (کرائم ڈیسک) بھتہ خوروں کی ستائی خاتون کی خود کو آگ لگا کو خود کشی کا معاملہ، 50 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان کہتے ہیں کہ بھتہ مانگنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سرگودھا کی رہائشی 50 سالہ نورین جناح ہسپتال کے برن سنٹر میں زیر علاج ہے. ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کا 50 فیصد جسم جھلس گیا ہے، خاتون کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ غریب خاتون کے بیٹے ابرار کا کہنا تھا کہ غریب خاتون کو ہسپتال سے ادویات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں، کل سے اب تک ہزاروں روپے کی ادویات باہر سے لا چکا ہوں، سرنجیں تک باہر سے منگوائی جا رہی ہیں۔
خاتون کے بھائی کا کہنا تھا کہ بہن نے بیان میں بھی انصاف کی اپیل کی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد مریضہ کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، مریضہ کو گذشتہ روز سرگودھا سے لاہور ریفر کیا گیا تھا جبکہ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان کہتے ہیں بھتہ مانگنے والے تینوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کا مکمل چالان تیار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔