آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ، ڈریسنگ روم، گراونڈ کا جائزہ

کراچی: (سپورٹس ڈیسک) پاک آسٹریلین کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آئے ہوئے مہمان سیکیورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔

آسٹریلیا کی سکیورٹی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دورے کے موقع پر ڈریسنگ روم، گراونڈ اور پریکٹس ایریا کا جائز ہ لیا۔ آسٹریلیا کے چار رکنی وفد کو پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل زاکر خان اور ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل ریٹائرڈ آصف نے بریف کیا۔ مہمان وفد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچز کا بھی جائزہ لے گا، جس کے بعد وہ لاہور اور پنڈی کے اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

سیکیورٹی ٹیم اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو پیش کرے گا۔ کینگروز نے تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے مارچ میں پاکستان آنا ہے۔ 1998کے بعد پہلی بار آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں