وزیراعلیٰ پنجاب کا 2نئے ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے کااعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں کرکٹ کے 2 نئے ہائی پرفارمنس سینٹرز بنانے کا اعلان کردیا۔

لاہور(شپورٹس ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز سپورٹس، لوکل گورنمنٹ، ڈی جی سپورٹس اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گراؤنڈز بنارہی ہے، رواں برس دیہات کی سطح پر 500 پلے گراؤنڈز تیار ہوجائیں گے جہاں کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

عثمان بزدار نے اعلان کیا کہ پنجاب میں کرکٹ کے 2نئے ہائی پرفارمنس سینٹرز بنائے جارہے ہیں ، جس کے لیے صوبائی وزیر کھیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

کمیٹی پی سی بی کے ساتھ ملکر اسکولوں اور کالجوں کی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور گراؤنڈز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کرے گی۔
اجلاس میں نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور گراؤنڈز کی تعداد بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں