بیرونی قرضے کا حجم 127 ارب ڈالرسے تجاوز

پاکستان کا بیرونی قرضے کا حجم 96 ارب ڈالر سے بڑھ کر 127 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا۔

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وزیراقتصادی امورعمر ایوب کا کہنا ہے کہ 90 فیصد بیرونی فنڈز سابقہ حکومت کے لئے گئے قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہورہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دورمیں 31 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا گیا جس کے بعد بیروںی قرضے کا حجم 127 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ لیگی دور میں حکومت نے 24 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا۔ موجودہ حکومت سالانہ 9.5 ارب ڈالر سابقہ قرض اور سود کی ادائیگی پرخرچ کررہے ہیں۔حکومت نے سالانہ اوسط 5 ارب ڈالر کا نیٹ بیرونی قرضہ لیا اوربيرون ملک کے فنڈز ترقیاتی منصوبوں،توازن ادائیگی کیلئے استعمال ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں