روپے کی بےقدری؛انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 177 روپے 43 پیسے پر بند

کراچی: (کامرس ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 64 پیسے اضافے سے 177 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی کرنسی کی پھر اونچی پرواز، پاکستانی روپے کے مقابلے قدر 64 پیسے بڑھنے سے ڈالر 177 روپے 43 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں 194 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 44 ہزار کی سطح عبور کر گیا اور 44 ہزار 48 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 31 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 176 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 79 پیسے ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں