گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع

کراچی (کامرس ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کردی۔صوبائی حکومت کی جانب سے گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے کے خلاف جاری حکم امتناعی توسیع کردی، کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر کو ہوگی۔

سندھ حکومت نے رواں سیزن میں گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کی ہے، اس پر عمل کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔
سندھ کی 17 شوگر ملز مالکان نے میں گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے اور حکومت کو کارروائیوں سے روکنے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
سندھ کی شوگر ملوں کا موقف ہے کہ پنجاب میں گنے کی فی من قیمت 225 مقرر کی گئی ہے، جب کہ سندھ میں گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر ہے، گنے کی امدادی قیمت میں اضافے کی وجہ سے چینی کے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ چینی اور گندم کی درآمد کے پیش نظر سندھ حکومت نے دونوں فصلوں کی قیمت پنجاب سے زائد مقرر کرکھی ہے، اس حوالے سے پنجاب کے علاوہ وفاق کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں