اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقییاتی بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک نے پاکستان کے لئے قرض کی مد میں 60 کروڑ ڈالر جبکہ 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم احساس پروگرام کے تحت تعلیم و صحت کے مختلف پروگراموں پر خرچ کی جائے گی۔
ڈائریکٹرجنرل ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ اپنے لاحہ عمل میں تبدیلی کرتے ہوئے حکومت کے احساس پروگرام کے ساتھ اشتراک کیا ہے کہ تاکہ غربت میں کمی لائی جاسکے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پرائمری اور سیکنڈری تعلیم میں بلخصوص لڑکیوں کی تعلیم و صحت پر خاص توجہ دے رہا ہے۔
پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کا 1960 سے ممبر ہے اور اب تک بینک پاکستان کی معاشی ترقی، انفرااسٹریکچر، توانائی اور غذائی قلت کے مختلف منصوبوں کے لئے 36 ارب ڈالر کے معاہدے کرچکا ہے۔