عامر خان دوبارہ چیئرمین ایس ای سی پی تعینات

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے عامر خان کو دوبارہ چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی )تعینات کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے عامر خان کی دوبارہ چیئر مین ایس ای سی پی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
عامر خان کی بطور چیئرمین ایس ای سی پی مدت آج ختم ہورہی تھی۔
عامر خان کی بطور کمشنر تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔ بطور کمشنر عامر خان کی دوبارہ تعیناتی کا اطلاق 6 دسمبر 2021 سے ہوگا۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اگست 2019 میں چیئرمین ایس ای سی پی کا چارج سنبھالا تھا۔
اس سے قبل وہ ایس ای سی پی میں کمپنی لا ڈویژن(کارپوریٹ سپرویژن)اسپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن اور انفارمیشن سسٹم اینڈ ٹیکنالوجی کے امور کے نگران کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
عامر خان ایس ای سی پی سے 2012 وابستہ ہیں جہاں وہ 2019 میں کمشنر بننے سے پہلے تک ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پرفرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔
عامرخان کارپوریٹ بینکنگ، مالیاتی مصنوعات، کپیٹل مارکیٹ اور ریگولیٹری اصلاحات کے شعبے میں تیس سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں