کرینہ کپور خان نے شرمیلا ٹیگور کو آئیکونک قرار دیدیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ود ک نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو آئیکونک قرار دیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسی پوسٹ میں اداکارہ نے شرمیلا ٹیگور کو بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by @sharmilatagoreoffcial

خیال رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے درمیان رشتہ ساس اور بہو کا ہے۔
شرمیلا ٹیگور، ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جنہوں نے 14 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا ۔ان کی مقبول فلموں میں وقت، انوپما، ایوننگ ان پیرس، آمنے سامنے، ستیاکام، ارادھنا، سفر، امر پریم، داغ، اوشکار، معصوم، چپکے چپکے، نمکین شامل ہیں۔

اداکاری کے علاوہ وہ اکتوبر 2004 سے مارچ 2011 تک فلم سرٹیفیکٹ کے مرکزی بورڈ کی چیئرپرسن بھی رہیں۔ دسمبر 2005 میں وہ یونیسف کی خیرسگالی سفیربن گئیں۔ ان کی شادی کرکٹر منصور علی پٹوڈی سے ہوئی جس سے ان کے تین بچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں