سٹیج اداکاراوں کی نازیباویڈیوز کا مقدمہ،عدالت نے اداکارہ خوشبو کی 21 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی

لاہور(شوبز ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے مبینہ طور پر تھیٹر میں سٹیج اداکاراوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں درج مقدمہ میں معروف اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرلی ۔ ایڈیشنل سیشن جج رائے یاسین شاہین نے اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں اداکارہ خوشبو نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں بلاجواز مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے ،کیس میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں، خدشہ ہے کہ ایف آئی اے گرفتار کرلے گی لہذاعدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے ۔

عدالت نے 21 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا اور آئندہ سماعت پر مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پر اداکارہ خوشبو و دیگر کے خلاف سٹیج اداکاراوں کی نازیبا ویڈیو زبنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ عدالت نے اس کیس میں گزشتہ روز تھیٹر ڈائریکٹر اجمل، سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں