اٹک،سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل،گرداور، پٹواری اور 3 دیگر ملزمان گرفتار

اٹک (کرائم ڈیسک) سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل کرنے والا محکمہ مال کا گرداور پٹواری اور 3 دیگر ملزمان اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیئے۔ یاد رہے انہی کرپٹ افراد نے ملک شاہان حاکمین کے سوتیلے بھائی سے ملکر انکی زمین ہتھیا لی تھی اور اسی وجہ سے وہ قتل ہوئے۔تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما و سابق صوبائی وزیر ملک حاکمین خان کے صاحبزادے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک شاہان حاکمین کو زمین کے تنازعہ پر سوتیلے بھائی کی ایما پر سوتیلے بھتیجے کے ہاتھوں قتل کی وجہ بننے والی تھانہ اینٹی کرپشن میں درج ہونے والی جعلسازی اور ٹیمپرنگ کی ایف آر کے نامزد 2 سرکاری اور 3 پرائیویٹ ملزمان کو اینٹی کرپشن پولیس نے طویل تفتیش کے بعد گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملک شاہان حاکمین نے 23۔10۔2020 کو تھانہ اینٹی کرپشن اٹک میں ایک ایف آئی آر نمبر 11 زیر دفعہ 471 420 /468 5 2/47اپنے سوتیلے بھائی آصف علی خان جسکی والدہ کو طلاق دے کر میرے والد نے دوسری شادی کی تھی۔ نے 3 مزید افراد کے ساتھ ملکر محکمہ مال کے عملہ کی ملی بھگت سے 28۔02۔1999 کو سرکاری ریکارڈ اور مختلف انتقالات میں ٹیمپرنگ اور رد وبدل کر کے والد کی جانب سے میری والدہ مسماہ حمیدہ جو لاہور سے تعلق رکھتی ہیں اور شادی کے بعد بھی لاہور میں ہی رہائش پزیر رہیں اور ہماری پیدائش اور تعلیم بھی لاہور میں ہی ہوئی۔کو ہمارے آبائی گاوں شین باغ اٹک میں دی گئی زمین جعلسازی سے اپنے اور کچھ اور افراد کے نام کروا لی تھی۔جسکا علم ہمیں والد ملک حاکمین خان کی وفات کے بعد والدہ کے اٹک آنے پر ہوا۔جسپر ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اینٹی کرپشن کے انسپکٹر سعید احمد خان نے اس کی تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش میں نامزد ملزم آصف علی خان کے خلاف پختہ شواہد ملے تو ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے وہ اپنے سوتیلے بھائئ ملک شاہان حاکمین پر مختلف طریقوں سے مقدمے سے دستبردار ہونے کیلئے دباو ڈالتا رہا جب بات نہ بنی تو اس نے اپنے بیٹے کو مبینہ طور پر اکسا کر 7 جولائی 2021 کو قتل کروا دیا۔جس کے مقدمہ میں وہ اور انکا بیٹا اب جیل میں ہیں۔جبکہ جعلسازی کے مقدمہ میں تفتیش میں حاصل شدہ شواہد جن سے ظاہر ہوا کہ ملک شاہان حاکمین نے جس جعلسازی اور دھوکہ دہی کی شکایت کی تھی وہ حقیقت پر مبنی تھی۔جسپر محکمہ مال کے ریکارڈ میں جعلی اندراج اور ردوبل کرنے والے سابق گرداور پرویزاحمد،پٹواری امجد خان ، اور جعلسازی میں آصف علی خان کو معاونت سہولت فراہم کرکے اسکا حصہ بننے والے تین پرائیویٹ ملزمان خان اکبر ، ڈاکٹر عدنان اور نزاکت خان کو ڈپٹی ڈائیریکٹر انویسٹیگیشن اینٹی کرپشن اٹک گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں