تھانہ چونترہ پولیس کی کارروائی ،زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں کے درمیان فائرنگ میں ملوث20 افراد گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں کے درمیان فائرنگ میں ملوث20 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا،ملزمان سے اسلحہ معہ ایمونیشن اوردیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چونترہ اور ان کی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زمین کے تنازعہ پر 02گروپوں کے درمیان فائرنگ میں ملوث20 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا،ملزمان سے اسلحہ معہ ایمونیشن اوردیگر سامان برآمدہوا، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،ملزمان کے خلاف ایس پی صدر کامران عامر اوراے ایس پی صدر سرکل سعود خان کی نگرانی میں سرچ آپریشن کیا جارہاہے،ایس پی صدر کامران عامرکا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتارکرکے قانون کے کٹہر ے میں کھڑا کیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں