کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جعلی پولیس مقابلہ، طالبعلم جاں بحق، ایس ایچ او معطل

کراچی: (کرائم ڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں جعلی پولیس مقابلے میں ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ پر ایس ایچ او اعظم گوپانگ کو معطل کر دیا گیا۔ پولیس اہلکار اور ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں ایک طالب جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کر دیا جبکہ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جاں بحق طالب علم کے لواحقین اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے جعلی مقابلے میں نوجوان کو قتل کیا ہے، اعلیٰ حکام واقعہ میں انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں