گھوٹکی:سیاہ کاری کے الزام میں خاتون قتل

گھوٹکی:(کرائم ڈیسک) خانپورمہر تھانے کی حدود گاٶں پیربری میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون کو قتل کردیا گیا۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تھانہ خانپور مہر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر ایک خاتون کو سیاہ کاری کے الزام میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،ملزم الف بوذدار اپنی بہن 25 سالہ مٹھاں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے،اطلاع پر پوليس واقعے کی جگہ پر پہنچی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں خاتون کو قتل کیا ہےجبکہ میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں