ڈھاکہ ٹیسٹ: مرد میدان ساجد خان نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا

ڈھاکہ:(سپورٹس ڈیسک) بارش سے متاثرہ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں مرد میدان ساجد خان نے 6 وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ جاری ہے جس کے چوتھے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا تاہم بعد ازاں میچ شروع ہوا اور دن کے اختام تک بنگلادیش کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن صرف 76 رنز ہی اسکور کرسکی جبکہ اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان کی تباہ کن بولنگ نے بنگلا دیش کی 6 وکٹیں اڑادی جبکہ مزید ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوگیا۔
آج کے دن کے کھیل کا آغازقومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے کیا جبکہ بابر اعظم 76 رنز اسکور کرکے پویلین لوٹ گئے ہیں اور ان کے پیچھے ہی اظہر علی بھی 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بناکر ڈکلیئر کردی ہے جبکہ فواد عالم 50 رنز بناکر اور محمد رضوان 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔
دوسرا دندوسرے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث وقت سے پہلے ختم کردیا گیا تھا جبکہ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے تھے۔
پہلا دنکھیل کے پہلے دن پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اننگ کا آغاز اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے کیا۔ بعد ازاں 25 بناکر عبداللہ شفیق اور 39 رنز بناکر عابد علی پویلیں لوٹ گئے جبکہ بنگلادیش کی جانب سے دونوں کھلاڑی تیج الاسلام نے آوٹ کیے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ جیت کر پاکستان کو سیریز میں 1،0 کی برترتی حاصل ہے جبکہ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں