سرفراز احمد کی شعر و شاعری کے قومی ٹیم میں خوب چرچے ہونے لگے

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد کی شعر و شاعری کے قومی ٹیم میں خوب چرچے ہونے لگے ۔گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی، ا س تصویر کے ساتھ سرفراز احمد نے کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا جو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوب بھا گیا ہے۔

سرفراز احمد کے شعر و شاعری کے انتخاب پر قومی ٹیم کے کھلاڑی عش عش کر اٹھے ہیں۔سرفراز احمد کی جانب سے اپنی اسٹور ی پر لکھا گیا شعر کچھ یوں ہے کہ ’ہر ایک نظر کے لیے مختلف پیام ہیں ہم، کہیں ہیں زہر کا پیالہ، کہیں پہ جام ہیں ہم ،سرفراز احمد کی اس شاعری کی تعریف میں حسن علی، رانا فہیم اشرف اور محمد رضوان خان سر فہرست ہیں۔اِن کھلاڑیوں کی جانب سے سرفراز احمد کی اس انسٹا اسٹوری کو اپنے اکائونٹس پر شیئر کرتے ہوئے سرفراز احمد کے انتخاب کی تعریف کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں