حارث رؤف ایک بار پھر بک بیش لیگ میں شامل

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف ایک بار پھر آٓسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں نظر آئیں گے۔

آسٹریلیا(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر حارث رؤف ایک بار پھر آٓسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں نظر آئیں گے جبکہ وہ ملیبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے، حارث رؤف کا دو سال قبل لاہور قلندرز کے پلیٹ فارمز سے میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوا تھا۔
اس حوالے سے میلبرن اسٹارز کے کوچ ڈیوڈ بسی کا کہنا تھا کہ اس سیزن میں اب حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے، ان کی وجہ سے بولنگ کی کوالٹی اور انرجی بڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتادیا؟ ویڈیو وائرل
ڈیوڈ بسی کا مزید کہنا تھا لاہور قلندرز کے سید فریدون بھی ڈیبیو کرچکے ہیں جبکہ حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے شدت سے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ حارث رؤف بی بی ایل کے اختتام تک میلبرن اسٹارز کو دستیاب ہوں گے جبکہ وہ برسبین ہیٹ کے خلاف اپنا پہلا میچ 27 دسمبر کو کھیلیں گے جس میں ان کی شرکت کورونا پروٹوکول سے مشروط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں