پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سٹیٹ بینک

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے، مالی سال کے پہلے چار ماہ میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں 17.62 فیصد جبکہ آسٹریلیا سے درآمدات میں 98.75 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 17.62 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ۔
جولائی تا اکتوبر تک کی مدت میں آسٹریلیا کو 90.82 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 77.21 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اکتوبر میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 19.74 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر میں 16.97 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2021 میں آسٹریلیا کو 269.56 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر تک کی مدت میں آسریلیا سے درآمدات کا حجم 178.27 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 98.75 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیا سے درآمدات کا حم 89.69 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اکتوبر کے مہینہ میں آسٹریلیا سے 33.58 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں آسٹریلیا سے 26.20 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ مالی سال 2021 میں آسٹریلیا سے درآمدات پر 381.98 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں