مکوآنہ (کامرس ڈیسک)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پراپرٹی کے خسرہ نمبر ختم کر کے آسان شناخت دینے کا فیصلہ، بورڈ آف ریونیو رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کے لئے الگ الگ نمبر الاٹ کرے گا۔
بورڈ آف ریونیو کا پراپرٹی کے خسرہ نمبرز ختم کرکے ون ٹو تھری نمبر لگانے کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔پہلے مرحلے میں خسرہ نمبر ختم کرنے کیلئے ماڈل تیار کر لیا گیا ہے۔ رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے لیے الگ الگ نمبر دئیے جائیں گے۔ نیا ماڈل نافذ ہونے کے بعد پورے صوبے میں اس کا اطلاق کیا جائے گا۔