زوہا رحمان پہلی بار بالی ووڈ کی فلم “83”میں کام کریں گی

کراچی (شوبز ڈیسک) اسپائیڈر مین (فار فرام ہوم) میں پہلی حجابی خاتون کا کردار اداکرنے اور اپیل پلس شو فاونڈیشن میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ زوہا رحمان نے بالی ووڈ میں قدم جمانے کی تیاری کرلی، وہ کبیر خان کی نئی متوقع اسپورٹس فلم 83میں رنویر سنگھ کے مد مقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
فلم کے ٹیزر جس میں زوہان رحمان کو دکھایا گیا ہے، لوگوں کو انگلیاں دانتوں کے درمیان رکھنے پر مجبور کردیگا ، ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ جس طرح 1983کے ورلڈ کپ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کراپنی پہلی جیت کے سارے اعزاز اپنے نام کرلیے تھے۔زوہا بلیچر سے یہ میچ دیکھ رہی ہے اور یہ اندازہ لگاتی ہے کہ آگے کیا ہوسکتا ہے۔

فلم میں اداکارہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کی پہلی نسل کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

زوہارحمان کا اپنی فلم سے متعلق کہنا تھا کہ اپنے وقت کے بڑے ستاروں کے ساتھ اتنے بڑے پراجیکٹ کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ اوریہ یقینا میری زندگی کے سب سے دلچسپ تجربات میں سے ایک ہے۔ زوہا رحمان کی صلاحیتوں کو حدود میں قید نہیں کیا جاسکتا، اداکارہ حال ہی میں پاکستان کے انٹرٹینمنٹ کے میدان میں انقلاب برپاکر تے دیکھا جاسکتا ہے،وہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بلاک سیریل دلِ مومن میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں