اسلام آباد (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر، روسٹر و اداکار ارسلان نصیر کے یوٹیوب پر 10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت ہیش ٹیگ 10 ایئرز آف سی بی اے (10yearsofCBA#) ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔
ارسلان نصیر کو یوٹیوب پر 10سال مکمل ہونے پر مداحوں کی جانب سے بے شمار محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے ،واضح رہے کہ اداکار ارسلان نصیرنے آج سے 10 سال قبل اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا تھا جس کے 1ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔
ارسلان نصیر نصیرکو یوٹیوب پر1ملین سبسکرائبرز ہونے پر گولڈن بٹن بھی حاصل کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ اداکار ارسلان نصیر کو پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2021 میںبیسٹ یوز آف ہیومر آن سوشل میڈیا کی کیٹیگری میں ایوارڈ بھی دیا گیاہے۔