اسلام آباد(کرائم ڈیسک) ایس ایس پی ٹریفک محمد عمر خان نے کہا ہے کہ شہراقتدارمیں ٹریفک پولیس کا HID/LED لائٹس اور ہائی بیم استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری،رواں سال میں 4,552 گاڑیوں کو ٹکٹس جاری،HID/LED لائٹس اتار دی جائیں، نائٹ شفٹ انچارج کو تمام مین روڈز، ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وی(کشمیر ہائی وی)، مارگلہ روڈ، آئی جے پی روڈ، مری روڈ، سیونتھ ایونیو، نانتھ ایونیو پر ناکہ جات لگائیں، ایجوکیشن ونگ عوام کو آگاہی فراہم کرے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرے۔
FM/ITPریڈیو92.4 نے HID/LED لائٹس کے نقصانات و خطرات کے متلعق خصوصی نشریات کااہتمام کیا گیا، شہریوں سے اپیل ہے کہ حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے HID/LED لائٹس کا استعمال بند کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پرشہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور روڈ سیفٹی کے قوانین کو مدنظررکھتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے HID/LED ہائی بیم لائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی سخت کی جا رہی ہے ایس ایس پی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں، جب کہ تمام بڑی شاہراوں ایکسپریس وے، سری نگر وے (کشمیر ہائی وی)، مارگلہ روڈ، آئی جے پی روڈ، مری روڈ، سیونتھ ایونیو، نانتھ ایونیو پر خصوصی ناکہ جات بھی لگائے گئے ہیں، نائٹ شفٹ انچارج اپنی نگرانی میں قانونی کاروائی کر رہے ہیں ایجوکیشن ونگ روزانہ کی بنیاد پر HID/LED لائٹس کے خطرات و نقصانات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کر رہا ہے آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 پر بھی خصوصی تشریات کا اہتمام کیا گیا جس کے ذریعیHID/LED لائٹس کے نقصانات کے متعلق عوام کو مطلع کر رہے ہیں، ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور دوسروں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے HID/LED لائٹس کا استعمال بند کر دیں۔