قصور:(کرائم ڈیسک)نواحی گاؤں بھلو میں خاوند نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔قصور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر ارشد نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا ئی ،آگ کی وجہ سے 22 سالہ سمیرا بری طرح جل گئی ،خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کے معاملے پر ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
ڈی پی او قصور نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتارکرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔