کیوی بائولر اعجاز پٹیل اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بائولر بن گئے

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے۔بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اعجاز پٹیل نے 119 رنز دیکر 10 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آٹ ہوئی، ماینک اگروال 150 اور اکسر پٹیل 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اعجازپٹیل سے پہلے جم لیکر اور انیل کمبلے بھی ایک اننگز میں 10وکٹیں لے چکے ہیں۔انگلینڈ کے جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف 1956 میں ایک اننگز میں 10 آوٹ کئے تھے جبکہ بھارت کے انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف 1999 میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔پاکستان کے سرفراز نواز اور عبدالقادر ایک اننگز میں 9، 9 وکٹیں لے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں