پنجاب باکسنگ چمئین شپ میں شرکت کے لئے راولپنڈی ڈویژن باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز شروع ہو گئے
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)ٹرائلز لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوئے ۔راولپنڈی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالجبار، کوچ عابد جالی اور ویمن ونگ کی صدر ثمرین الطاف نے کھلاڑیوں کے ٹرائلزلئے۔
ٹرائلز میں راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور اور چکوال کے 50 سے زائد مرد و خواتین باکسرز نے حصلہ لیا۔
ٹرائلز میں مرد باکسرز میں عبدالمنان ، محمد اکرم ، سعید خان ، مطیع اللہ ، فہیم خان ، یامین خان اور عبدالرافع سلیکٹرز کے انتخاب پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے۔
خواتین باکسرز میں نورینہ ، عائشہ خان، شانزے خان، سجیہہ اور دیگر منتخب ہوئے۔تمام منتخب باکسرز 10 تا 13 دسمبر لاہور میں منعقد ہونے والی پنجاب باکسنگ چمپئین شپ میں شرکت کریں گے۔