فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کمی سے 1لاکھ 23ہزار400روپے ہو گئی

کراچی (کامرس ڈیسک) ہفتہ کوعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا11ڈالر کے اضافے سی1784ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں600روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ23ہزار400روپے ہو گئی اسی طرح 514روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ5ہزار796روپے ہو گئی ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا10ڈالر سستا ہو ا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں342روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں