اکتوبر2021 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 12.55فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اکتوبر2021 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 12.55فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس )کی رپورٹ کے مطابق اس دوران پنکھوں کی برآمدات 1.363ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ اکتوبر2020کے دوران برآمدات سے 1.211ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح اکتوبر2020کے مقابلہ میں اکتوبر2021کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات میں 12فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں