’نیا پاکستان فیل ہو گیا‘ اداکارہ متھیرا کی حکومت پر شدید تنقید

لاہور: (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ متھیرا نے ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری کے ہاتھوں مجبور لوگوں کی خودکشی کے واقعات سامنے آنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں نوجوان کے تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کے واقعے پر کہنا ہے کہ نیا پاکستان فیل ہوگیا، پاکستانی حکومت کو شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں نوجوان نے تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، 27 سال کا زہیر بے روزگار تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران وہ ہلاک ہوگیا۔

متھیرا نےاپنے مؤقف کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’ یہ افسوسناک ہے کہ نوکریاں کم ہیں اور تنخواہوں میں کٹوتی کی جا رہی ہے، جبکہ کورونا بحران کی وجہ سے لوگوں کو وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی جارہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر چیز مہنگی ہے حکومت کو چاہیے کہ ملازمتوں کے مزید مواقع لائے ناکہ متوسط طبقےاور نچلے طبقے کو مارنے کے طریقےبتائے۔

متھیرا نے لکھا کہ وہ جاتنی ہیں کہ لوگ ان سے نفرت کریں گے لیکن وہ پھر بھی یہ کہیں گی کہ حکومت بڑی حد تک ناکام رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں