شبنم مجید کے صاحبزادے کی ٹی وی شو میں پہلی مرتبہ لائیوپرفارمنس

لاہور (شوبز ڈیسک) نامورگلوکارہ شبنم مجید کے صاحبزادے نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں پہلی مرتبہ لائیوپرفارمنس دی ۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شبنم اوران کے صاحبزادے مومن علی مومن نے نجی ٹی وی کے مارننگ شومیںشرکت کی جس میں گلوکارہ شبنم مجید نے اپنے مقبول گیت سنائے ۔ اس موقع پر گلوکارہ کے صاحبزادے مومن علی مومن نے بھی پہلی مرتبہ ٹی وی پر اپنی لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جسے بے حدپسند کیا گیا۔شبنم مجید کے صاحبزادے کی گلوکاری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیاپر بھی وائرل ہو رہی ہے جسے بیحد پسند کیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں