دنیا میں سیاحت کیلئے ترکی میرا پسندیدہ ملک ہے ‘ماریہ واسطی

لاہور (شوبز ڈیسک) ناموراداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ دنیا میں سیاحت کیلئے ترکی میرا پسندیدہ ملک ہے ،اگرمجھے پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک کی ثقافت نے متاثرکیا ہے تو وہ ترکی ہے ۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے ترکی میں دوسال قیام کیا ہے اس لئے ترکی کے لوگوں کا رہن سہن اور ثقافت کوبڑے قریب سے دیکھا ہے اورمیں حقیقی معنوں میں اس کی گرویدہ ہوں۔انہوںنے کہا کہ جولوگ دنیا کی سیاحت کے لئے جانا چاہتے ہیں میںانہیںمشور ہ دوںگی کی وہ ایک بار ترکی ضرور جائیں جہاں آپ کواسلامی رنگ اور جدت کا حسین امتزاج نظر آئے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں