اگرآپ انٹرٹینمنٹ اورسیاست سے تعلق رکھنے والے بڑے ناموں کو ایک ہی چھت کے نیچے دیکھنا چاہتے ہیں تو کراچی میں ہونے والی “جیمز بانڈ پارٹی ” کی تصاویر دیکھ لیں ۔
کراچی (شوبز ڈیسک) جمعہ کو کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن میں ستاروں سے سجی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، آمنہ الیاس، احد رضا میر، عمران اشرف اعوان، عدنان صدیقی ، نبیلہ فریحہ الطاف، سینیٹر شیری رحمان سمیت کئی مشہور شخصیات اور سیاستدانوں نے شرکت کی۔
تصاویر: دیوا میگزین
ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پرزیرگردش ہیں۔
فالوورز نے اپنے تبصروں میں خاص طور پر مہوش حیات کے لباس اور اسٹائل کی تعریف کی۔