بھارتی کامیڈین ڈاکٹر سنکیت بھوسلے کا کہنا ہے جس طرح کترینہ کیف کی شادی سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہے ، مجھے تو لگتا ہے کہ کل کو خبر بھی آجائے گی کہ وکی کوشل کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی میڈیا پر ان دنوں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے چرچے ہیں ، اس حوالے سے آئے روز نت نئی خبریں اور شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر پابندیوں سے متعلق تفصیلات سامنے آرہی ہیں لیکن بالی ووڈ ستارے اب ان خبروں کا مذاق اڑاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
بالی ووڈ جوڑے نے بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع ’’سکس سینس فورٹ بروارا‘‘ مہمانوں کے لیے بک کروایا اور گزشتہ روز ہی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک میٹنگ بھی بلائی گئی تھی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہوٹل کے اطراف میں دکھائی دینے والے ڈرون کیمرے کو شوٹ کردیا جائے گا۔
دوسری جانب میڈیا پر آئے روز خبروں کے حوالے سے شوبز ستاروں نے بھارتی میڈیا اور کترینہ کی شادی کو مذاق کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ، چند روز قبل سلمان خان کے والد سلیم خان بھی کترینہ کیف کی شادی کو لے کر میڈیا پر برس پڑے تھے جب کہ اداکار وکی کوشل کی بہن نے بھی شادی کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا تھا تاہم اب دیگر فنکار بھی ان خبروں کا حصہ بن گئے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
بھارت کے معروف کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کا حصہ بننے والی فنکار جوڑی سگھندا مشرا اور ان کے شوہر ڈاکٹر سنکیت بھوسلے کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوٹ کی جس میں وہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
’’ کترینہ کی شادی میں وکی کوشل کا داخلہ بند ہوگا‘‘
ویڈیو میں سگھندا مشرا اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں، آپ کترینہ کی شادی میں جائیں گے جس پر وہ کہتے ہیں جب بلایا ہی نہیں تو کیسے جاؤں گا اور ویسے بھی جس طرح آئے روز پابندی کی خبریں سامنے آرہی ہیں ، مجھے تو لگتا ہے کہ کل کو یہ خبر بھی آجائے گی کہ کترینہ کیف کی شادی میں وکی کوشل کے داخلے پر پابندی لگ گئی ہے۔
ادھر یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق معروف انٹرنیشنل میگزین کو فروخت کردیے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)