لاہور: (شوبز ڈیسک) گلوکارہ حمیر اچنا نے کہا ہے کہ مجھے اپنے گھر والوں کی مکمل سپورٹ حاصل تھی اور شاید یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے شعبے میں بے پناہ کامیابیا ں سمیٹی ہیں۔
ایک انٹرویو میں حمیر اچنا نے کہا کہ اگر گھرسے سپورٹ نہ ملے تو کوئی بھی شخص کتنا ہی با صلاحیت کیوں نہ ہو لیکن وہ صفر ہے۔ الحمد اللہ مجھے میرے گھر والوں کی طرف سے ہر طرح کی سپورٹ دی گئی اور اسی وجہ سے میں نے کامیابیوں کی منازل طے کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب فلم انڈسٹری میں کام ہوگا تواس سے جڑے ہوئے شعبے بھی خود متحرک ہو جائیں گے۔ جب بھی اچھا کام ملتا ہے اسے کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ خدا کی ذات فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج دے کیونکہ اس سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگار وابستہ ہوتا ہے۔