عائشہ عمر کو نئی تصویروں پر شدید تنقید کا سامنا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی سپر ماڈل، میزبان و معروف اداکارہ عائشہ عمر ایک بار پھر اپنے پہناوے کے سبب تنقید کی زد میں ہیں۔پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور اپنی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں عائشہ عمر نے فیشن سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کی جس میں اٴْنہوں نے گلابی رنگ کا خوبصورت دوپٹہ اور نیلے رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی تھی۔

عائشہ عمر کی اس لباس میں تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور انہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔عائشہ عمر نے یہی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاو?نٹ انسٹا گرام پر بھی شیئر کیں جسے اٴْن کے فالوورز اور مداحوں کی جانب سے بھی نہ پسند کیا جا رہا ہے جس کی وجہ اس لباس کے گہرے گلے اور بازوؤں کا نہ ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں