سیالکوٹ کا واقعہ پاکستان کیلئے باعث شرمندگی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ پاکستان کیلئے باعث شرمندگی ہے۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کی مذمت کی ہے۔
The horrific vigilante attack on factory in Sialkot & the burning alive of Sri Lankan manager is a day of shame for Pakistan. I am overseeing the investigations & let there be no mistake all those responsible will be punished with full severity of the law. Arrests are in progress
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 3, 2021

عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ پاکستان کیلئے باعث شرمندگی ہے، سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کررہا ہوں۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں توہین مذہب اور گستا خی پر نجی فیکٹری راجکو انڈسٹری کے جنرل مینیجر کو مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل کر دیا جس کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی ۔
مظاہرین نے تشدد کرتے وقت لبیک لبیک کے نعرے لگائے جبکہ مشتعل افراد نے فیکٹری کا بھی گراؤ کر لیا اور وزیر آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔
سیالکوٹ پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت پریا نتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ سیالکوٹ کے وزیر آباد روڈ پر واقع ایک نجی فیکڑی میں بحثیت ایکسپورٹ مینیجر کے خدمات انجام دے رہے تھے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک انتہائی بری طرح جلی ہوئی لاش لائی گئی ہے جو پوری طرح راکھ بن چکی ہے۔
وزیر آباد روڈ پر فیکٹری مینجر پر تشدد اور ہلاکت کے معاملے پر آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالا کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے ’انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا۔
عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حکومت قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں