ارجنٹائن ،فلسطینی سفارتخانے کے باہر سینکڑوں شہریوں کی فلسطینی قوم کیساتھ اظہار یکجہتی ،علامتی طورپر فلسطینی شہریت کی درخواست دیدی

بیوینس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن میں قائم فلسطینی سفارت خانے کے باہر سینکڑوں مقامی شہریوں نے فلسطینی قوم کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے علامتی طورپر فلسطینی شہریت کی درخواست دی۔یہ اقدام فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر کیا گیا ہے۔ اس پیشرفت میں ارجنٹائنی انسانی حقوق گروپ اور فلسطینی سفارتخانے کے تعاون سے کی گئی اور اس کیلئے’میں بھی فلسطینی بننا چاہتا ہوں‘۔

فلسطینی سفارت خانے کے باہرمقامی شہریوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، سول سوسائٹی کے ارکان، ارکان پارلیمان،میڈٰیا کے کارکنوں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھے۔خاتون سماجی کارکن ٹیلڈا ربیع نے ارجنٹائنی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم 70 سال سے ظلم اور استبدادی مظاہر کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے ارجنٹائنی عوام اور حکومت سے فلسطینی قوم کے حقوق کی فراہمی اور فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں