فرانس میں نقاب پوش کا پولیس پر حملہ ، دو پولیس اہلکار زخمی

فرانس کے شہر چیربرگ میں نقاب پوش نے تلوار سے حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔

فراونس(انٹرنیشنل ڈیسک) نقاب پوش ایک گاڑی چرا کر فرار ہو رہا تھا کہ دو پولیس اہلکاروں نے اسے گیس اسٹیشن کے قریب تعاقب کر کے روک لیا، نقاب پوش نے پولیس اہلکاروں پر اچانک تلوار سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔
حملہ آور نے جاپانی ننجا طرز کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، ایک پولیس آفیسر نے حملہ آور کو تین گولیاں ماری اور اسے زخمی کر دیا جسے انتہائی نازک حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹراسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں